اسلام آباد (ساجد چوہدری ،شکیل اعوان) سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو 3ارکان بات کرنے کیلئے کھڑے ہوگئے تو چیئرمینسینیٹ نے کہا پہلے شیری رحمٰن کو سن لیتے ہیں ، ناراص ہو جائینگی، رانا مقبول نے کہا کہسینیٹر ولید موجود نہیں ان کے دادا کا بڑا اچھا شعر ہے، وزیر خارجہ بات کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تو بعص ارکان نے کہا کہ وزیر آخر میں بات کریں تو شاہ محمود قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا جیسے پی ڈی ایم راضی ، سراج الحق نے کہاوزیر خارجہ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ،بعص اپوزیشن ارکان کی طرف سے ہاتھ اٹھانے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ ہاتھ اٹھتے اور بیٹھتے بھی دیکھے ہیں۔