• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے افسران ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Police Remand Of Cooperative Society Officers For One Month
افضل ندیم ڈوگر....پاکستان رینجرز کی کارروائی کے دوران تین ماہ قبل حراست میں لئے گئے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے تین افسران کا پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ایک ہفتے کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔ملزمان کو سخت سیکورٹی میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فشری کی سی بی اے یونین کے مرکزی عہدیدارسعید بلوچ، ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مہربخش اورفشری کے مارکیٹ آفیسر دل مراد کو 16 جنوری کو ان کے گھروں اور دفاتر سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم رینجرز نے 26 جنوری کو ان کا 90 دن کا ریمانڈ حاصل کیا تھا اور ان سے تحقیقات جاری رہی۔

پولیس کے مطابق ان تینوں ملزمان کو جمعہ کی شب پولیس کے حوالے کیا گیا اور ان کے خلاف کلری تھانے میں گینگ وار کے لئے بھتہ وصول کرنے، گینگ وارسے تعلق، دہشت گردی کی دفعات کے تحت کئی مقدمات مقدمہ درج کئے گئے۔

تینوں ملزمان کو آج سندھ ہائی کورٹ میں واقع انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ فشری میں سرکاری وسائل کی لوٹ مار، گینگ وار اور دیگر جرائم پیشہ گروپوں کے لئے مالی وسائل فراہم کرنے کے الزامات کے تحت فشری کے سابق چیئرمین نثار موارئی اور عبدالسعید خان بھی رینجرز کے پاس 90 دن کے ریمانڈ پر ہیں۔
تازہ ترین