• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی فلم کا ایک میش اپ شیئر کیا جس میں انڈرٹیکر امیتابھ بچن بن گئے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے شہنشاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی، جو بظاہر ریسلنگ کے بے تاج بادشاہ انڈرٹیکر کی رنگ میں انٹری کی ہے لیکن اس ویڈیو میں آگے چل کر سب کچھ بدل جاتا ہے۔ 

دی انڈرٹیکر اپنے روایتی انداز میں رنگ میں کی طرف آتے ہیں، تاہم جب وہ مائیک پر بات کرنے لگتے ہیں تو وہ ان کی اپنی آواز نہیں بلکہ امیتابھ بچن کی آواز کی ڈبنگ ہوتی ہے۔ 

انڈرٹیکر پر جو ڈائیلاگ سیٹ کیے گئے وہ امیتابھ بچھ کی مشہور زمانہ فلم ’اگنی پتھ‘ کے ہیں، جہاں وہ اپنا نام ’وجے دیناناتھ چوہان‘ بتاتے ہیں۔

امیتابھ کے نام بتانے کے انداز کو مداحوں کی جانب سے نہ صرف اس وقت بھی خوب پسند کیا گیا تھا، بلکہ یہ ڈائیلاک ورسٹائل امیتابھ کی پہچان میں سے ایک بن گیا۔ 

سال 1990 میں ریلیز ہونے والی اس ملٹی اسٹار فلم میں امیتابھ کے ساتھ متھن چکرورتی اور ڈینی ڈین زونگپا بھی شامل تے۔ 

مذکورہ فلم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم پر لیجنڈریہ امیتابھ بچن کو پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا۔ 

واضح رہے کہ ریسلنگ کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے انڈرٹیکر نے حال ہی میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


تازہ ترین