• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

کراچی ( نیوزڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اب چند دنوں کی بات رہ گئی ہے۔ پروٹیز ہفتے کو کمرشل فلائٹ سے پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔اسی روز ٹیم کا پہلا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا۔ ٹیم اتوار سے کراچی جیم خانہ میں پریکٹس کرے گی۔ جنوبی افریقا کو چارٹرڈ فلائٹ کاآپشن دیا گیا تھا لیکن اس نے کمرشل فلائٹ کا آپشن قبول کیا ہے۔ پی سی بی نے کورونا کی وجہ سے مہمان ٹیم کے پریکٹس سیشن نیشنل اسٹیڈیم کے بجائے کراچی جیم میں بایو سیکیور ببل میں رکھے ہیں۔ دوسرا کوویڈ ٹیسٹ کراچی آمد کے چار دن بعد ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ سے ایک دن قبل اور ٹیسٹ کے اگلے دن بھی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔ جنوبی افریقی ٹی 20 ٹیم تین فروری کو پہنچے گی۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کا ببل تین فروری سے شروع ہوگا۔ پنڈی ٹیسٹ سے ایک دن قبل اور ایک دن بعد کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ٹی20 کرکٹرز کی ٹیسٹنگ 7،9،13فروری کو ہوگی۔
تازہ ترین