• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ افریقا: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کلیئر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ساؤتھ افریقا پہنچنے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ کل ڈربن پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوئی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے 6 گروپس میں ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹنگ 15 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین