وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایس ای ایف) کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت ایک ہزار اسکولوں کے قیام کی اجازت دیدی ہے تاکہ اسکولوں سے باہر دو لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لایا جاسکے۔
انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایس ای ایف بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔
اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، صوبائی سیکریٹریز، احمد بخش ناریجو، حسن نقوی، ایم ڈی ایس ای ایف قاضی کبیر، ایس ای ایف ممبران، قیصر بنگالی، ڈاکٹر قاضی مسعود، ڈاکٹر محمد میمن، نذیر تنیو اور حسنین قمر شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ای ایف نے نجی شراکت داروں کے زیر انتظام 1000 اسکولوں کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان اسکولوں کو ایک خاص ٹاسک دیا جائے گا کہ وہ اسکول سے باہر 200،000 بچوں کو واپس اسکول لائیں گے۔ بورڈ ممبران نے تبادلہ خیال اور غور و خوض کے بعد اس تجویز کو منظور کرلیا۔
ایم ڈی، ایس ای ایف قاضی کبیر نے بورڈ ممبران کو بتایا کہ اسکول میں بچوں کے سالانہ اندراج میں اضافے کے حوالے سے 5 فیصد سبسڈی کی فراہی کی منظوری دی گئی تھی، مگر گذشتہ پانچ سال سے کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔
موجودہ سبسڈی کا فریم ورک تمام پرائمری گریڈ کے لئے 700 روپے کی پیش کش کی گئی۔ جس سے شراکت داروں کی پیش قدمی کو یقینی بنانے کی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی ہے۔ گریڈ کچے(Katchi)۔ II کے لئے 100 روپے کی اور گریڈ V-III کے لئے 300 روپے مجوزہ اضافے سے شراکت داروں کی حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ وہ ترقی کو یقینی بنائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پوسٹ پرائمری گریڈ کے لئے سبسڈی کی بڑھتی شرح شراکت داروں کو مضامین کے ماہر اساتذہ بھرتی کرنے کے قابل بنائے گی۔ ایس ای ایف کمیٹی کی سفارش پر بورڈ نے کچے(Katchi) سے دوم 800 روپے، گریڈ III سے V 1000 روپے ، گریڈ VI ۔ VIII کے لئے 1500 روپے ، IX اور X کے لئے 2000 روپے اور گریڈ XI-XII کے لئے 2،200 روپے کی منظوری دی۔
بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں میرٹ پر کیڈٹ کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے سرکاری اسکولوں کے بہترین طلبا کواسکالرشپ پیش کریں۔ ایس ای ایف کی تعلیمی کونسل ہر کالج کے بہترین طلبا کا انتخاب کرے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سندھ رینجرز کے ساتھ مل کر اس کے تحت چلنے والے دور دراز علاقوں، دیہاتوں بالخصوص سرحدی دیہاتوں کے 11 اسکولوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کررہی ہے۔
پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ جیسے دیگر سرکاری ادارے بھی دشوار گزار اور حساس علاقوں میں اسکول چلا رہے ہیں، جن کی مدد اور استحکام کے لئے مناسب تعاون کی ضرورت ہے۔