کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے ادارے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے کے پانچ اضلاع کے ذہین بچوں کے لیے نویں سے بارہویں کلاس تک اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں، اسکالرشپ سوائے کراچی کے سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد اور میرپورخاص کے بچوں کے لیے ہے۔ یہ اسکالرشپ این جے وی اسکول میں مہیا کی جائے گی، جہاں منتخب بچوں کو مفت کتابیں، ہوسٹل اور طعام کی سہولت اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔