• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے: مشعال ملک

مشعال ملک—فائل فوٹو
مشعال ملک—فائل فوٹو

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ جولائی 1931ء کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دی، اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 1931ء سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے، حق اورسچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔

قومی خبریں سے مزید