کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیم و خواندگی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیدڈ آفس کا دورہ کیا۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی عبدالکبیر قاضی کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی سندھ، سعید غنی کو ادارے کے نئے انیشیئٹو کے ساتھ ساتھ تمام پروگرامز اور ان کے کام کے طریقے کار، انسٹی ٹیشنل فریم ورک اور فاؤنڈیشن کی صوبے بھر میں تعلیمی سیکٹر کے حوالے سے کام ا ور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فاؤنڈیشن گذشتہ 26 سالوں سے تعلیم کی بہتر رسائی اور معیار کے لئے سندھ حکومت کی رہنمائی میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ایس اِی ایف ایکٹ 1992اور ایس اِی ایف کے رول آف بزنیس 2017پر بھی تبادلہ خیال کیا جس پر یہ اتفاق ہوا کہ ان پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔