• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی تُرک شیف براک کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر وائرل

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی تُرک شیف براک کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصویریں اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔ ہانیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ترک شیف براک کے ساتھ موجود ہیں۔تاہم وائرل ہونے والی ویڈیو میں ترک شیف ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ وہ اُن کے منفرد انداز میں ڈش پلٹیں۔دلچسپ یہ کہ شیف کے کہنے پر ہانیہ کوشش کرتی ہیں لیکن ناکام ہو جا تی ہیں۔ بعد ازاں ترک شیف براک باآسانی اپنے منفرد انداز میں ڈش سے کھانا ٹیبل پر نکالتے ہیں۔ہانیہ عامر نے یہ دلچسپ ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ترک شیف براک سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’یہ ایک زبردست رات تھی۔‘یادرہے کہ چند ہی گھنٹوں میں ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو دو لاکھ سے زائد صارفین لائک ملے۔یاد رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔واضح رہے کہ ترک شیف براک نے دبئی میں اپنا نیا ریسٹورنٹ کھولا ہے اور ہانیہ عامر نے بھی اُن سے وہیں ملاقات کی۔

تازہ ترین