• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی کی PTI بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے سے معذرت

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی بنک اکائونٹس کی تفصیلات اکبر ایس بابر کو دینے سے معذرت کر لی،پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوا ۔ 

درخواست گزار اکبر ایس بابر اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے، اکبر ایس بابر کی جانب سے دی گئی، دستاویزات اور شواہد پر پی ٹی آئی کے وکیل سے سوالات کا آغاز ہوا، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا ۔ 

اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ امریکا کی دو کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کرتے ہیں یا انکار ؟ پی ٹی آئی نے کمیٹی کو جواب دیا کہ امریکہ میں ہمارا ایجنٹ تھا، اگر اس نے غیر قانونی فنڈنگ کی تو اسکے ہم ذمہ دار نہیں۔

پی ٹی آئی کے جواب پر اکبر ایس بابر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے با لواسطہ تسلیم کیا کہ غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہے، اکبر ایس بابر نے کہاکہ ابھی تو سعودی عرب ، آسٹریلیا کی فنڈنگ کے سوالات پر بات نہیں ہو ئی۔

تازہ ترین