• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزائر پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں غیر قانونی سرگرمی سے دور رہیں، سندھ حکومت کا انتباہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے توانائی امتیاز احمد شیخ نے سندھ کے جزائر پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ غیر قانونی سرگرمی سے دور رہیں، بدھ سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نےکہا ہے کہ سندھ کے آئینی حقوق نہیں دیئے جارہے اور وفاق سندھ کے مسائل کے بجائے صوبے کے وسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سندھ کے جزائر پر کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیں گے جزائر پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہیں اور سندھ کے عوام کی ناراضگی مول نہ لیں۔

تازہ ترین