• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں داعش فنڈنگ، گرفتار دہشتگرد این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کاؤنٹرٹیرر زم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کو دہشت گردوں کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا،سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کے دوران گرفتار ہو نے والا ملزم عمر بن خالد کا داعش سے تعلق ہے جواین ای ڈی یونیور سٹی کا طالب علم ہے ،ملزم عمر بن خالد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ داعش کے لیے کارروائیاں کرتا ہے، اور دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈنگ بھی کرتا ہے،اور این ای ڈی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے، سی ٹی ڈی کو عمر بن خالد کے موبائل فونز سے اہم شواہد بھی ملے ہیں، ملزم شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ سے رابطے میں تھا جبکہ مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا، سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز فرانزک رپورٹ ملنے کے بعد اس کےخلاف مقدمہ درج کر کے بدھ کے روزملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین