• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 بیٹیوں کو قتل کے بعد خودکشی کرنیوالے کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں پولیس نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں گزشتہ روز ضیا بٹ نے اپنی ذہنی معذور دو بیٹیوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، بعد میں ضیا بٹ نے چھری مار کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

مقتولین کے ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم نہ کروانے پر لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین