• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بات بڑھ گئی، مصباح اور وقار کے ہوتے نہیں کھیلنا چاہتا، عامر

بات بڑھ گئی، مصباح اور وقار کے ہوتے نہیں کھیلنا چاہتا، عامر 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس میرے مقدمے کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ میں اب بھی ان کے ہوتے ہوئے نہیں کھیلنا چاہتا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے ۔ مصباح الحق اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرتے ہیں، وہ اپنی پرفارمنس دیکھیں۔ وقار یونس کو اگر میرے بیانات سے دکھ ہوا تو مجھے اس سے کہیں زیادہ دکھ پہنچاہے۔ دونوں ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔کھلاڑیوں کو جب تک آسان ماحول نہیں دیں گے کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین