• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کیلئے مدارس کے طلبہ کا مشکل ٹاسک، حکومت کے پلان پر ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) شیخ رشید کے سامنے مشکل ٹاسک آگیا، حکومت کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا پلان ہے۔ اس موضوع پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ ”ایک کے بعد ایک کیس میں حکومت پر قانونی دباؤ بڑھ رہا ہے، فارن فنڈنگ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔پنجاب حکومت کی ڈیڈ لائن ختم لیکن لاہور کا کچرا کم نہیں ہوا، اب کسی نہ کسی کو تو ذمہ داری لینی پڑے گی۔ وہاں تازہ تحقیق نے حکومت کو راستہ دکھا دیا کہ تعلیم اگر مادری زبان میں ملے تو بہت بڑا فرق پڑے گا۔ اِدھر جہلم کے کبڈی پلیئرز خود تو بڑا نام نہ بنا سکے لیکن بیٹیوں کی ایسی تربیت کی کہ وہ درجنوں میڈل لے آئیں“۔ اِن تمام موضوعات کو بھی پاکستان میں سب سے مقبول شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔”جیو پاکستان“ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین