• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیرملکی ایئرلائن کو جرمانہ


 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے  کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیرملکی ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا۔

 اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔


 غیر ملکی ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے مسافر کو بغیر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لاہور پہنچایا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسی غیر ملکی ایئرلائن پر اس سے قبل اکتوبر 2020 میں وارننگ کیساتھ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین