• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق، چین کی پی آئی اے پر 3 ہفتوں کی پابندی

پاکستان سے چین پہنچنے والے 10 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چین نے پی آئی اے کی پروازوں کی آمد پر تین ہفتوں کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللّٰہ خان نے چین کی جانب سے پابندی کی تصدیق کی ہے۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر تین ہفتوں کی عارضی پابندی عائد کی ہے۔


 ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کی 72 گھنٹے پہلے ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی تھی، لیکن جب یہ مسافر چین پہنچے تو وہاں ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، اگر کسی پرواز کے دس مسافروں کی کورونا ٹیسٹ مثبت آجائے تو چینی حکومت اس ایئرلائن پر تین ہفتے کی پابندی عائد کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی چین پہنچنے والی پرواز کے دس مسافروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

پی آئی اے چین کیلئے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے، جبکہ چینی فضائی کمپنی کے ہفتہ وار 19 پروازیں پاکستان آتی ہیں۔

تازہ ترین