آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسافروں کا مثبت کورونا ٹیسٹ، پی آئی اے کی چین کیلئے پروازیں بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ذرائع کے مطابق یہ پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئی ہیں ، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید