• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودہ عرب میں ذاتی گاڑیاں بطور ٹیکسی استعمال کی جاسکیں گی

سعودی عرب میں اب نجی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے سعودی حکومت نے ایک ایپ جاری کی ہے۔ جس کے ذریعے اپنی نجی کار کا آن لائن اندراج کیا جاسکے گا۔

گذشتہ سال مارچ میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مقامی شہریوں کو اپنی کاریں خصوصی ایپ کے ذریعے  بطور ٹیکسی استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا۔


رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کی آمدنی میں اضافے کا نیا راستہ پیدا کرنا ہے۔

تازہ ترین