• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز پرفارم کرینگی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹ اُمیدوار جو بائیڈن 20جنوری کو امریکا کے 46ویں صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کیپیٹل میں منعقد ہوگی جہاں گلوکارہ لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جبکہ جینیفر لوپیز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جو بائیڈن کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ ʼوہ ہماری عظیم قوم کے ایک مختلف تنوع کی واضح عکاسی کی نمائندگی کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تقریبِ حلف برداری میں ان کی شمولت جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کمالا ہیرس کے ہماری امریکی کہانی میں ایک نئے باب کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس میں ہم امریکا ہیں جو گہری تقسیم اور ہمارے لوگوں کو درپیش چیلنجز، ملک کو متحد کرنے اور ہماری قوم کی روح کو بحال کرنے کے لیے متحد ہوا ہے۔دونوں کی پرفارمنس کا اعلان، جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی خصوصی ٹی وی نشریات کی میزبانی کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا۔اداکار ٹام ہینکس20جنوری کو جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر پرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی کریں گے جس کا دورانیہ90منٹ ہوگا۔ تقریب حلف برداری میں شامل دیگر پرفارمز میں جسٹن ٹمبرلیلک، جون بون جون، ڈیمی لوواٹو اور آنٹ کلیمنز شامل ہیں۔ڈیمی لوواٹو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب ان سے پرفارم کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو میں لاجواب ہوگئی تھی۔گلوکار اور ریپر آنٹ کلیمنز نے کہا کہ یہ کہنا بھی کم ہوگا کہ ایک خواب پورا ہے۔دوسری جانب ٹمبر لیک نے کہا کہ وہ اور آنٹ کلیمنز اپنے نئے گانے ʼبیٹر ڈیزپر پرفارم کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ گانا سب کو پرامید رکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ایک کوشش ہے۔اس تقریب کی یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹوئچ، ایمیزون پرائم ویڈیو، مائیکروسافٹ بنگ، نیوزناؤ، ڈائریکٹ ٹی وی اور یو-ورس پر بھی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔پروڈیوسرز کے مطابق یہ شو امریکی عوام کی لچک، بہادری اور متحد ہونے کے لیے بطور قوم ان کے متحد عزائم کی ترجمانی کرے گا۔

تازہ ترین