• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا باوانی چا لی کے قریب فائرنگ سے کمسن بچی زخمی ہوگئی جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاںاس کی شناخت 7سالہ انیسہ دختراقبال کے نام سے ہوئی ہے۔لانڈھی حسینی چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے جنا ح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں اس کی شناخت 23سالہ بابر ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ۔سعیدآباد تھانے کی حدودبلدیہ ٹاون میں ملزما ن نے ڈکیتی کے دواران مزاحمت پر20سالہ نوجوان وقاص ولد اکرم کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔

تازہ ترین