• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے کاناکنڈہ میں سیلفی لینے کے دوران لڑکی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے کاناکنڈہ میں واقع دریا پر چند دوست سیر و تفریح کی غرض سے پہنچی۔اس دوران نروپاما پراجا پتی موبائل سے سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک توازن بگڑ گیا اور وہ سیدھی پانی میں جاکر گری۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی ایک پتھر پر کھڑی ہوکر تصویر بنا رہی تھی کہ اسی دوران اُس کا پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ پانی میں جا کر گر گئی۔

بعد ازاں وہاں موجود شخص نے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد رضاکاروں نے وہاں پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور 22 گھنٹے بعد لڑکی کی لاش کو تلاش کرکے باہر نکالا۔

تازہ ترین