• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے دو بڑے اعزاز اپنے نام کرلیے

جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز مکمل ہونے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دو بڑے سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔

کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللّہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ’مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔‘

کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

دوسری جانب کنول آفتاب کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود اُن کے اکاؤنٹ کو بھی ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار بن بھی گئیں ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر، چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں اور پانچویں نمبر پر حور ماہاویرا ہیں۔

تازہ ترین