• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کون؟

کنول آفتاب ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔

پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار بن بھی گئیں ہیں۔

کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللّہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘

کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں، جنت مرزا کے مطابق ان کے والدین کی ان کو مکمل حمایت حاصل ہے اور ان کے والدین انہیں صحافت کے شعبے میں اہم مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین