• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: تیندوا آبادی میں گھس آیا، ایک شخص کو زخمی کردیا

مانسہرہ میں تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔ شہریوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا

ذرائع وائلڈ لائف کے مطابق مذکورہ واقعہ مانسہرہ کے علاقے سیال میں پیش آیا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ تیندوا آبادی میں گھس آیا، جس نے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ بعدازاں شہریوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا۔ 

ادھر ڈی ایف او وائلڈ لائف کے مطابق بظاہر یہ واقعہ ایبٹ آباد کی حدود میں پیش آیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین