• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایک فوڈ کمپنی کی آئس کریم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات کو ضبط کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کی مقامی فوڈ کمپنی کے 4 ہزار 836 ڈبوں کے آلودہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں سے 2 ہزار 89 ڈبوں کو سیل کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 812 ڈبوں کو مختلف صوبوں میں بھیج دیا گیا تھا اور ان میں سے 935 ڈبے مقامی مارکیٹوں میں پہنچا دیے گئے تھے البتہ ان میں سے صرف 65 ڈبے فروخت ہوئے تھے۔

چینی کمپنی نے آئس کریم تیار کرنے میں استعمال ہونے والا دودھ پاؤڈر نیوزی لینڈ اور یوکرین سے درآمد کیا تھا۔

آئس کریم میں وائرس کی تصدیق کے بعدکمپنی کے ایک ہزار 662 ملازمین کو سیلف آئسولیشن یعنی تنہائی اختیار کرنے اور ٹیسٹنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین