• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا، حافظ نعیم الرحمٰن


کراچی(اسٹاف رپورٹر) مردم شماری اور دیگر مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت کراچی کو حق دو کے عنوان سے گلشن اقبال میں پارک کے قریب احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہےکہ30جنوری کو ایک ہی وقت میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، لاہور، ملتان، پنڈی سمیت دیگر شہروں میں ترقی ہورہی ہے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ہے،تمام سیاسی حکمران جانتے ہیں کہ کراچی کو صحیح نہیں گنا گیا،نعمت اللہ خان نے K3کا منصوبہ مکمل اور 100ملین گیلن پانی فراہم کیا، اس کے بعد ایم کیو ایم کی حکومت نے ایک قطرہ پانی شہریوں کو فراہم نہیں کیا، نعمت اللہ خان نے 32نئے کالجز بنائے اس کے بعد مصطفیٰ کمال نے جو کالجز تھے ان پر سیاسی دفاتر بنادیے ، کھیلوں کے میدانوں پر چائنا کٹنگ کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت اور لینڈ مافیاؤں کا راج ہے،دنیا بھر کے شہر آگے بڑھتے ہیں لیکن کراچی مستقل پیچھے کی جانب جارہا ہے،اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن ودیگر ذمہ داران نے غباروں سے بندھا ہوا کراچی کے مطالبات پر مشتمل بینرز کو فضا میں چھوڑا ، انہوں نے کہاکہ حکمران فوج کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، فوج بھی مردم شماری کے حوالے سے اپنا واضح مؤقف پیش کرے۔

تازہ ترین