• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک کی تشکیل نو، عبدالحفیظ شیخ نئے چیئرمین مقرر

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کی تشکیل نو کردی گئی۔

ایکنک کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اس کے چیئرمین ہوں گے۔

ایکنک میں وفاقی وزراء میں سے اسد عمر، خسرو بختیار اور حماد اظہر، صوبائی وزراء میں ہاشم جواں بخت پنجاب سے، نثار کھوڑو سندھ سے بطور رکن شامل ہیں۔


خیبرپختونخوا سے تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے طارق خان مگسی ایکنک کے رکن ہوں گے۔

ایکنک کی تشکیل نو کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر برائے اصلاحات عشرت حسین، اس کمیٹی کے مستقل رکن نہیں رہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان وزیر ایکنک کے ممبر نہیں، ان تینوں کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

تازہ ترین