• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کووڈ۔19 کی ویکسین کے حصول کا عمل تیز کرے، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کووڈ۔19 کی ویکسین کے حصول کے عمل کو تیز کرے،سرکاری و نجی اداروں سے منسلک صحت کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے ، ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد جوشوگر ، ہائی بلڈ پریشر ، کینسر یا دوسری خطرناک امراض میں مبتلا ہیں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے، ستر سال سے زیادہ عمر کے افراد خواہ وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں کو بھی سب سے پہلے ویکسین لگنی چاہیے، لوگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی مہم فوری طور پر شروع کر دینی چاہیے اورملک کے تمام افراد کو فری ویکسین لگائی جائے۔پی ایم اے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ڈاکٹر برادری کی ایک بڑی نمائندہ تنظیم ہے اس حیثیت سے ہم حکومت سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف کون کون سی ویکسین منگوانے جا رہے ہیں اور اُن کی افادیت کی شرح کیا ہوگی۔

تازہ ترین