• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کا عدالتی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار را کے مبینہ دہشت گرد منصور علی عرف انیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مستر د کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پولیس نے پیر کوانسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو ملزم منصور علی عرف انیل کو پہلا ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔

تازہ ترین