لندن ( پ ر) اسرائیل فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آبادکاری روکے،یہ بات آئی ایچ آرایم کے رانا بشارت علی نے کی،انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیاکہ وہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی بستیوں میں اضافے کا سلسلہ فوری طور پر روکے ،انہوں نے کہا کہ یہ تعمیرات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور امن کے عمل کے حصول سمیت دو ریاستی حل کیلئےبھی ایک رکاوٹ ہے۔