• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار گاڑیاں، 10 موٹرسائیکل غائب، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن نے اسلحہ کی نوک پرموبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے اسلحہ کی نوک پرموبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے موٹرسائیکل اور 10ہزار چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے گن پوائنٹ پر ایک خاتون کے ہاتھوں سے 2طلائی کڑے 3تولے، 3انگوٹھیاں، دو چین اور دوسری خاتون کے ہاتھوں سے 2 طلائی کنگن طلائی زیورات، کل وزنی 10 تولے اور 40ہزار روپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نےشناختی کارڈاور 15ہزارروپے کاحامل پرس اڑانے، تھانہ صدر بیرونی نےموبائل اورپرس چھیننے، جس میں 18 ہزار 60 روپے تھے، تھانہ پیرودھائی نے موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے2موبائل چوری ، تھانہ صادق آبادنے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو بیہوش کر کے الماری سے 5تولے طلائی زیورات اور 40ہزارروپے چوری، دوسری واردات میں موبائل فون چھیننے، تھانہ آراے بازار نے 66ہزار روپے 2موبائل ، ٹیبلیٹ،25سوٹ،4پرفیوم اور آرٹیفیشل جیولری چوری، تھانہ سول لائن نے موبائل چوری، تھانہ ائرپورٹ نےسامان کل ما لیتی 2لاکھ 59ہزارروپے چوری، تھانہ صدرواہ نے 10لاکھ روپے چوری ، دریں اثناءتھا نہ سہالہ کے علا قے روات سے عرفان اللہ کا موٹرسائیکل آر آئی ڈبلیو 7691 ،تھا نہ لوہی بھیر کے علا قے سواں گارڈن سے عبدالقادر کا موٹرسائیکل بی اے آر 933 چوری کر لیا گیا ،تھا نہ انڈسٹریل ایر یا کے علا قے آئی ایٹ تھری میں محمد ممتاز کے گھر سے زیورات مالیتی 11 لاکھ روپے چوری کر لئےگئے ،اسی تھانےکے علا قے آئی ایٹ فور میں مدیحہ رضوانہ کی گھریلو ملازمہ کرن نے طلائی زیورات مالیتی 60 ہزار روپے چوری کر لیے ۔
تازہ ترین