پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور فائر نگ اور ٹر یفک حا دثہ کے نتیجے میں خا تو ن سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی زر د خا ن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے بھا نہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کی شادی 14سال قبل ملزم حبیب خان سے ہو ئی تھی جنکے شادی کے بعد آپس میں لڑائی جھگڑے ہوا کرتے تھے تاہم گزشتہ روز ملزم حبیب خان نے مسما ة(ش)کو فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئی دریں اثنا سر مست خان کو ہا ٹ نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے حسن خیل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو بتایا کہ متو فی کا مر ان اپنے مو ٹر سا ئیکل پر کو ہاٹ اڈے سے صدر با زر کی طر ف جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار گاڑی ڈرائیورنے اسکو ٹکر ما ر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم ڈرا ئیور ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا ۔ دریں اثنا ء مد عی سعود خان نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے فقیر آباد پولیس کو بتایا کہ ملزم رقم کے تنا زعہ پرملزم ندیم اور اسکے ما بین تلخ کلا می ہو ئی جس پر ملزم ندیم نے طیش میں آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا ۔ اسی طر ح مجرو ح سلما ن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے تھکال پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے باہر مو جو د تھا کہ اسی دوران نامعلوم سمت سے فائر ہو نے والی گو لی آ کر اسکو لگ گئی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جنہیں علا ج معا لجہ کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے تمام واقعا ت کے الگ الگ نو عیت کے مقد ما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔