• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندوں کے شدید دباؤ کے باعث ’تانڈو‘ میں تبدیلی کا اعلان

بھارتی انتہاپسندوں کے شدید دباؤ کے باعث فلم ساز اب ایمیزون پرائم سیریز ’تانڈو‘ میں تبدیلی کرنے پر مجبور ہوگئے جس سے متعلق ایک روایتی بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

ایک روز قبل ویب سیریز تانڈو کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس سیریز میں ہندو مذہب دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے اور انھیں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مذکورہ درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا گیا تھا کہ اس ویب سیریز میں بھارتی وزیراعظم کو بھی ایک غیر مہذب شخص دکھایا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں اس فلم کی مخالف شدید سے شدید تر ہوتی جارہی تھی، کہ اب فلم ساز کی جانب سے اعلامیہ سامنے آیا جس میں انھوں نے فلم میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا۔ 

فلم ساز علی ظفر عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے عوام کے جذبات کا بے حد احترام ہے۔ کسی شخص، ذات، برادری، نسل، مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرنا یا پھر کسی ادارے، سیاسی جماعت یا شخص کو غصہ دلانا نہیں تھا۔ 

انھوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس ویب سیریز سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر سیریز میں تبدیلی کریں گے۔

ساتھ میں فلم ساز نے اپنے بیان میں ناظرین سے معافی بھی مانگی۔

تازہ ترین