• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم کو غیرمہذب دکھانے پر ویب سیریز کے خلاف ایف آئی آر درج

بھارتی وزیراعظم کو غیر مہذب دکھانے اور ہندو دیوتاؤں کی توہین کرنے پر ویب سیریز کے ’تانڈو‘ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کی ویب سیریز تانڈو کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ 

درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس ویب سیریز میں ہندو مذہب دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے اور انھیں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 

مذکورہ درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا گیا کہ اس ویب سیریز میں بھارتی وزیراعظم کو بھی ایک غیر مہذب شخص دکھایا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لکھنو کی پولیس ایکشن میں آگئی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ ویب سیریز کے حوالےسے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نند کشور گورجر نے بھی وزیر اطلاعات و براڈکاسٹنگ پراکاش جاواڈکر کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس سیریز پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

تازہ ترین