• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کیخلاف کردار کشی مہم، علی گل پیر کے سمن جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار وگلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مبینہ مہم پر ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔ مجسٹریٹ کے روبرو ایف آئی اے کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں میشا شفیع اور اسکے ساتھیوں پر علی ظفر کے خلاف مہم کا الزام لگایا گیا ہے۔مبینہ مہم چلانے والے لیناغنی، عفت عمر، فریحہ ایوب، فیضان رضا اور حسیم مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئے۔میشاء شفیع کے وکیل نے بتایا کہ انکی موکل اس وقت ملک سے باہر ہیں اس لیے انکی حاضری معاف کی جائے۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر میشا کے ساتھی علی گل کے سمن جاری کر دیئے۔ علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے نے مذکورہ کیس کی تفتیش کرکے گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو عدالت میں ابتدائی عبوری چالان بھی پیش کیا تھا، جس میں میرا شفیع المعروف میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر، ماہم جاوید، لینا غنی، حسیمس زمان، فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، حمنہ رضا اور علی گل پیر کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں حتمی عبوری چالان پیش کیا جانا تھا تاہم اب ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وقت مانگا گیا جس پر سماعت نو فروری تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین