• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شیخ دور کی تیار کردہ قبضہ گروپوں کی فہرست سامنےآ گئی

لاہور میں سابق سی سی پی او عمر شیخ دور کی تیار کردہ قبضہ گروپوں کی فہرست سامنےآ گئی۔ فہرست میں 238 گروہوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لسٹ میں بعض ایسے نام شامل نہیں کئے گئے جن پر درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبضہ گروپوں کی لسٹ میں کئی ایسے نام شامل ہیں جن پر صرف ایک مقدمہ ہےجبکہ بیرون ملک مفرورملزمان کے نام شامل نہیں۔

موجودہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے وزیراعظم کی لاہور آمد سے قبل اس فہرست پر کارروائی شروع کی تھی، فہرست میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر اور موجودہ ایم پی اے کےبھائی کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔

سی سی پی او کا کہنا ہے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

تازہ ترین