• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کو دیکھ کر حیران

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام شہری چنگچی میں سفر کر رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنگچی میں بیٹھا شخص ہوبہو وزیر اعظم عمران خان جیسا ہی دکھ رہا ہے۔جیسے وزیر اعظم عمران خان اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے میں نظر آ یا کرتے تھے۔یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوگئے ہیں تو وہیں شنیرا کو بھی یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کہ یہ شخص عمران خان ہی ہے یا اُن کا ہمشکل ہے۔تاہم شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو شیئر کی ہے۔شنیرا نے حیرت زدہ انداز میں لکھا ’او مائے گوڈ‘ ساتھ ہی حیران ہونے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نامعلوم فرد کی جانب سے بنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین