• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، بم دھماکے میں4 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ (اے ایف پی) بلوچستان میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب ایف سی اہلکاروں کی گاڑی بم دھماکے میں تباہ ہوگئی۔ واقعہ دوپہر کے وقت کوئٹہ سے 200 کلو میٹر دور کوہولو ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق 3زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

تازہ ترین