• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں حاصل کی جائینگی، مفت لگائینگے، فیصل سلطان

ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں حاصل کی جائینگی، مفت لگائینگے، فیصل سلطان


اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تمام بالغ پاکستانیوں کو کورونا کی ویکسین مفت فراہم کرے گی، کورونا ویکسین کے حصول کیلئے دو کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا ہے،ویکسین کی دوکروڑ خوراک حاصل کی جائیں گی ، 31؍ مارچ تک 10لاکھ لوگوں کو ویکسین کی سہولت میسر ہوگی ۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے کرونا ویکسین کے حصول کے لئے دو کمپنیوں کی منظوری دے دی ہے ۔

تازہ ترین