• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سفارتخانے کیلئے سعودی عرب میں پلاٹ خرید لیا

ریاض (جنگ نیوز ) سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے ریاض میں نئے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے لیے پلاٹ خرید لیا ہے- نیا سفارت خانہ ریاض ڈپلومیٹک زون میں 26 ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکہ نے حال ہی میں جدہ میں نئے قونصلیٹ کا افتتاح کیا ہے جبکہ الظہران میں نیا قونصلیٹ زیرتعمیر ہے۔نئے سفارت خانے اور قونصلیٹس پرامریکا ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کرے گا۔

تازہ ترین