• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،وزیر صحت یاسمین راشد سمیت فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ، جسِٹس عابد عزیز شیخ نے صدر ڈاکٹر حامد مختار بٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف درخواست پر مارچ 2020 میں جواب طلب کیا تھا لیکن لگ بھگ ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک متعلقہ حکام نے جواب داخل نہیں کیا، درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ عدالت احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جو جرم ہے، استدعا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین