• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی حمایت میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ میدان میں آگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’ الفا براوو چارلی ‘ کے کردار ’ گل شیر‘ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1987ءمیں ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ایک بندہ کرکٹ چھوڑ چکا تھا یہاں تک کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کرلیا تھا مگر اس دوران انہیں احساس ہوا کہ کرکٹ کے بغیر اسپتال بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ہسپتال کا خیال ذہن میں رکھ کر اسی لگن و جستجو کے ساتھ پھر سے کرکٹ کھیلنا شروع کی یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی قریب آگیا تب اس نے یہی سوچا کہ ورلڈ کپ جیتنے سے ہی ہسپتال بن سکتا ہے اس لیے انہوں نے اس دوران کینسر ہسپتال بنانے کے خواب کو اپنا مقصد بنالیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران عمران خان نے نیوزی لینڈ میں عشائیے میں کہا تھا کہ ہم یہاں ورلڈ کپ لینے آئے ہیں، مجھے ان کے اس بیان پر تعجب کا اظہار ہوا کہ ٹیم کی حالت کس طرح کی ہے اور اس کے باوجود اس طرح کے بڑے بیان دیئے جا رہے ہیں لیکن انہیں پتا تھا کہ جس نیت کے ساتھ وہ چل رہے ہیں اس میں اللہ پاک ان کی مدد کریں گے۔سید قاسم شاہ نے عمران خان کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد یہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو واپس ٹریک پر لے کر آئیں گے ۔

تازہ ترین