• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی اسمبلی سے منظوری جلد حاصل کرینگے، شبلی فراز

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود،علاج معالجہ کی سہولیات اور درپیش مسائل کے حل کے لئے جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی اسمبلی سے منظوری جلد حاصل کریں گے، علاقائی زبانوں کی ترویج میں ہندکو کو ریڈیو کی نشریات میں شامل کرکے ایسوسی ایٹ پریس کا بھی شعبہ قائم کریں گے،سرکاری ٹی وی بیورو اورسرکاری ریڈ یو کے ملازمین کی ایبٹ آباد میں بحالی کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا تھا ہزارہ زرخیز خطہ ہے ایبٹ آباد میں صحافیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنانے اور فلاح وبہبود کی فراہمی میں عملی اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین