• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلی دہشت گردی کا خطرہ، مکمل تفتیش کی جائے، امریکی صدر

واشنگٹن (جنگ نیوز )نئے امریکی صدر نے خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ داخلی دہشت گردی کے امکانات کی تفتیش کی جائے۔ 

امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے تناظر میں اس تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ داخلی دہشت گردی کے امکانات کے حوالے سے شروع کی جانے والی تفتیش کی سربراہی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کریں گے۔

جین ساکی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو صدر جو بائیڈن نے واضح ہدایت کی ہے کہ داخلی دہشت گردی کے حوالے سے حقائق پر مبنی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ مرتب کی جائے تا کہ ملک میں امن و سلامتی کے حوالے سے پالیسی مرتب کی جائے۔ 

ساکی نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش میں دیگر اداروں میں ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کا محکمے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق یہ تمام ادارے تفتیشی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

تازہ ترین