• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری دفاتر میں عام آدمی کوعزت دی جائے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی، صوبے میں گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری کی بہتری سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے ۔وہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، پاکستان سیٹیزن پورٹل، زیر التوا پنشن کیسز اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں عام آدمی کو عزت کو احترام دیا جائے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب) اور تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے شرکت کی۔
تازہ ترین