• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر سفارتخانہ کھول لیا

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ باضابطہ طور پر کھول لیا۔ سفارت کار ایتن نا ایح بطور اسرائیل ناظم الامور فرائض انجام دیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کی حکومت نے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ 

تازہ ترین