• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کو ٹوئٹر صارف کا پیغام بھا گیا

بختاور بھٹو زرداری کو 31ویں سالگرہ پر دنیا بھر میں موجود چاہنے والے اپنے اپنے منفرد انداز سے سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں جسے وہ پسند بھی کررہی ہیں۔

ایسے میں ایک ایسا منفرد پیغام بھی سامنے آیا ہے جسے بختاور نے ناصرف پسند کیا بلکہ اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کی کیا۔

صارف کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پیغام بختاور بھٹو کی دوسری سالگرہ کے موقع پر دیے جانے والے کارڈ تھا۔

کارڈ پر بختاور بھٹو کی تصویر کے ساتھ انہی کی جانب سے پیغام بھی درج ہے، پیغام کے مطابق بختاور بھٹو 25 جنوری 1992 میں ہونے والی  اپنی سالگرہ کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کررہی ہیں۔

صارف کی جانب سے اس انوکھی یاد کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دئیے جانے کو بختاور بھٹو نے خوب پسند کیا اور اس پر ایموجیز کے ذریعے اظہار خیال بھی کیا۔


خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

تازہ ترین