• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لیے آج ایک جذباتی دن ہے: بختاور بھٹو

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا اپنی منگنی کے خاص دن پر کہنا ہے کہ آج میرے لیے ایک حساس اور جذباتی دن ہے۔

اپنی منگنی پر خاص پیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ وہ تمام لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہیں۔

خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے لیے انہوں نے لکھا کہ منگنی میں شرکت کے خواہشمند پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بھی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ’ابھی تو شروعات ہے، کورونا وائرس وبا کے بعد ہم اسے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔‘


اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے اپنی فیملی اور خصوصاً شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی محمود چوہدری سے آج ہونے جارہی ہے۔

دوسری جانب شہلارضا نے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگنی میں پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہلارضا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی خراب تھی، اب بہتر ہے، ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کے لیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین